Advertisement
پاکستان

عمران خان! ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ دیدو، آؤ ہمارا مقابلہ کرو: بلاول بھٹو

 وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کےساتھ ہیں؟

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 8th 2022, 3:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان! ابھی بھی وقت ہے استعفیٰ دیدو، آؤ ہمارا مقابلہ کرو: بلاول بھٹو

گوجر خان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! ابھی بھی وقت ہے، استعفیٰ دے دو اور آؤ ہمارا مقابلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں کا لشکر آرہا ہے اور اب یہ ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ ہر جماعت کا ہے۔

عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ شہیدوں اور بہادروں کا قافلہ ہے، کل صبح روات سے نکل کر اسلام آباد کے ڈی چوک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کا وقت آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ پر ایسا جمہوری حملہ کریں گے کہ زندگی بھر نہیں بھولیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ریلیف غریب لوگوں کو نہیں بلکہ ارب پتی افراد کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل
اسٹیٹ کے لوگوں کے لئے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی جب کہ صنعتکاروں کے لئے بھی کچھ دن قبل ایمنیسٹی اسکیم لائی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی غریب آدمی کو اکیلا نہیں چھوڑا، ہم نے معاشی بحران میں خواتین کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا، ریٹائرڈ افراد کی پینشن میں سو گنا اضافہ کیا اور تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ نئے پاکستان میں ہر طبقے کا معاشی قتل ہو رہا ہے، کسانوں کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ 16 ہزار سرکاری ملازمین کو بے روزگار کر رہے تھے مگر ہم نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ان 16 ہزار افراد کی نوکریاں بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں، ہر حال میں لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ ان کا استفسار تھا کہ غریب اور نوجوانوں کے لیے ریلیف کہاں ہے؟

انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملز کے 10 ہزار مزدوروں کو بے روزگار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کے لیے ایک قانون اور سب کے ساتھ برابری کا سلوک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

قبل ازیں گجرات میں عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان کو جی ایس پی پلس دلوایا تھا لیکن عمران خان تو ایسے یورپی یونین کے پیچھے پڑ گئے ہیں جیسے انہوں ںے کشمیر فتح کیا ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم الیکشن میں آئیں، ہمارا مقابلہ کریں، انہیں پتہ لگ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے سامنے آئیں گے تو وہ ان کے مسائل بھی حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خان ایمپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہیں اور جاتے جاتے بھی عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ روز ہماری موجودگی سے لاہو رگونج اٹھا اوراب ہم اسلام آباد کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس 24 گھنٹے ہیں ، فوری استعفیٰ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کےساتھ ہیں؟

چیئرمین پی پی نے کہا کہ حکومت کا ہروعدہ جھوٹا ثابت ہوا، آئی ایم ایف سے ڈیل کر کے ملک کو مشکل سے دوچار کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں صاف و شفاف الیکشن کرانے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وزیراعظم میں ہمت ہے تو اسلام اباد پہنچنے سے پہلے اسمبلی توڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم الیکشن میں آئیں، ہمار مقابلہ کریں تو انہیں پتہ لگ جائے گا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے، ابھی تو ہمیں آگے جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مار چ کی کہانی ختم نہیں ہوئی، 2 دن رہتے ہیں، ہم اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بڑے الائنس میں نہیں، ہم ایک نظریے پر ساتھ اکھٹے ہوئے ہیں، ہم سب کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے جس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ وہ ہے قوم کو عمران خان سے چھٹکارہ دلانا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو ہم سب نے وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا۔ ہماری تاریخ ایسی ہے کہ ہم کہہ نہیں سکتے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے۔

ان کا  کہنا تھا کہ تمام ساتھیوں سے درخواست ہے، تحریک عدم اعتماد میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ سیاسی مستقبل اور کچھ حکومت کے فائدے کا سوچتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ اتحادی ملک کے مستقبل کے لیے ہمارا ساتھ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہم عوام کو مشکل سے نکالیں گے، ہم غیر جمہوری حکومت کو ہٹانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ نے حکومت کو دباؤ سےدوچار اور پریشان کیا ہے جو سب  کو نظر آرہا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ندیم افضل چن میری وکٹ تھی ان کو لوٹ کر آنا ہی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دروازے دیگر ناراض ساتھیوں کے لیے بھی کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی لوگ ہیں اور ہمیں بہترین سیاسی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 6 hours ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • a day ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 7 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 6 hours ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 hours ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 7 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 10 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • a day ago
Advertisement