Advertisement
پاکستان

علیم خان کی ترین گروپ میں شمولیت ، پی ٹی آئی قیاد ت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی 

اسلام آباد : گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چودھری میں ملاقات ہوئی،  جس کے بعد فواد چوہدری اور عمران اسماعیل وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالا روانہ ہوگئے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 8th 2022, 4:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علیم خان کی ترین گروپ میں شمولیت ، پی ٹی آئی قیاد ت  آج سر جوڑ کر بیٹھے گی 

تفصیلات کے مطابق   پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر اطلاعات کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا ۔ جس کے بعد فواد چوہدری اور عمران اسماعیل وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالا روانہ ہوگئے  ہیں جہاں وہ وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ 

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل  نے کہا کہ علیم خان،جہانگیر ترین اور باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں، نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں، ان شاء اللہ سارے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ 

 گورنر سندھ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں آج بیٹھ کر چیزوں کو ہینڈل کر لیں گے،  وہ آج بھی پارٹی اسے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی کل کرتے تھے، عمران خان کیلئے ان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی، تھوڑی ناراضگی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے،ان معاملات کو حل کر لیں گے۔  ان کاکہنا تھا کہ علیم خان خود وزیراعظم عمران سے ملاقات کریں گے۔ 

 خیال رہے  کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی حکومت پنجاب کی کارکردگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ 

Advertisement
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • a day ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • a day ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 hours ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 6 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 4 hours ago
Advertisement