لاہور : ذرائع کے مطابق ق لیگ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا۔ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں تین وزراء نے مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی ، جس میں پنجاب میں سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی صورت میں نئی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی ۔ تحریک انصاف کے وزراء نےعلیم خان کا نام بطوروزیراعلی پنجاب پیش کیا ۔ تاہم مسلم لیگ ق کی جانب سے اس تجویز کو مسترد کردیا گیا ۔ ق لیگ نے موقف اختیار کیا کہ علیم خان سے بہتر ہے کہ عثمان بزدار ہی وزیراعلی ٰ پنجاب رہیں ۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال میں سینئر قیادت سے آج پھر مشاورت کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹاسک ملنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور فواد چودھری میں ملاقات ہوئی، جس کے بعد فواد چوہدری اور عمران اسماعیل وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بنی گالا روانہ ہوگئے ۔
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 9 hours ago
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 8 hours ago
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 9 hours ago
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 11 hours ago
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 8 hours ago
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 11 hours ago
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 10 hours ago
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 12 hours ago
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 10 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 7 hours ago
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 7 hours ago
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 6 hours ago