Advertisement
پاکستان

نادرا کا 8تا15مارچ تک خواتین کیلئے خصوصی قومی رجسٹریشن مہم کااعلان

تمام نادراسینٹرزمیں نصف کاؤنٹرزخواتین کیلئے مختص جہاں خواتین سٹاف خواتین کی رجسٹریشن کریں گی،

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر مارچ 8 2022، 7:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نادرا کا 8تا15مارچ تک خواتین کیلئے خصوصی قومی رجسٹریشن مہم کااعلان

لاہور: عالمی یوم خواتین کے موقع پر عوام کی شب وروزخدمت میں کوشاں   نادرا نے”کسی کو پیچھے نہیں چھوڑنا“ کی حکمت عملی کے تحت ”صنفی امتیازختم کردو“ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ملک بھرمیں8تا15مارچ کے دوران خواتین کی قومی رجسٹریشن خصوصی مہم کااعلان کردیا۔

ڈی جی نادرا لاہور ریجن میجر(ر)سیدثقلین عباس بخاری نے ایک مقامی یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب کے دوران طالبات وخواتین سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ8   مارچ خواتین کی قیادت اور جرات کے اعتراف کا دن ہے۔

اس موقع پر ڈی جی نادرا لاہور نے کہا کہ تمام نادراسینٹرزمیں نصف کاؤنٹرزخواتین کیلئے مختص جہاں خواتین سٹاف خواتین کی رجسٹریشن کریں گی، خواتین سٹاف پر مشتمل”نادراموبائل وین سروس“بھی شروع کردی گئی۔نادرا صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم پر مضبوطی سے کاربند ہے۔نادرا نہ صرف خواتین کی رجسٹریشن کیلئے گامزن ہے، بلکہ خواتین کوباعزت، باوقاراوربااختیار زندگی گذارنے کیلئے بہترین ملازمت کے بہترین مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔اس وقت نادراملازمین کی 35فیصد تعداد خواتین سٹاف پر مشتمل ہے،جوکہ کسی بھی دوسرے حکومتی ادارے سے زیادہ ہے۔

ڈی جی نادرالاہورریجن نے بتایا کہ خواتین سٹاف پر مشتمل نئی ”نادرا موبائل وین“بھی شروع کردی گئی ہے۔ جو کہ خواتین کی این جی اوز،گرلزکالجز،تعلیمی اداروں،دارالامان ودیگر سپانسرزکی درخواست پر کام کرے گی۔ڈی جی نادراکے دورے کے موقع پر ایک خصوصی نادرارجسٹریشن موبائل وین سارا دن صبح 9تاشام5بجے طالبات وخواتین اساتذہ کے شناختی کارڈز کی تجدید واجراء کیلئے مصروفِ کار رہی،اس میں خواتین کی بھرپورشرکت اپنے حقوق سے آگاہی اور نادر ا  پر اعتماد کا بھر پور ثبوت ہے۔

علاوہ ازیں لاہور ریجن کے تمام اضلاع لاہور، قصور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، ننکانہ،نارووال کے تمام نادرا رجسٹریشن مراکز جمعہ کے روز صرف خواتین کی رجسٹریشن کے لئے کام کررہے ہیں۔جبکہ ہفتہ کے روز بڑے شہروں میں ایک مرکزی اور بڑے نادرا مرکز کو خواتین کی پہلی دفعہ فریش رجسٹریشن کیلئے ہفتہ کا دن مخصوص کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ  لاہور ریجن  کے دوردرازکے دیہاتی اور پسماندہ علاقوں میں تمام نادراموبائل وینز کو غیررجسٹرڈشہریوں باالخصوص خواتین کے پہلی دفعہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے خصوصی ہدایات کے ساتھ تعینات کردیاگیا۔

Advertisement
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 7 hours ago
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • a day ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 days ago
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 3 hours ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 days ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • a day ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • a day ago
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • a day ago
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • a day ago
Advertisement