Advertisement
پاکستان

اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

مسلم لیگ ن  کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب میں کہا، تحریک عدم اعتماد لارہے ہیں۔حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 8th 2022, 7:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپوزیشن کی طرف  سے  وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیے  اور تحریک عدم اعتماد آج جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ن لیگی ارکان قومی اسمبلی سے تحریک پر دستخط لے لیے گئے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن  نے پیپلزپارٹی کے ڈی چوک جلسہ میں وفد بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا۔احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب جلسہ میں شرکت کریں گے ۔ تحریک عدم اعتماد آج جمع کروائے جانے کا امکان ہے ، اپوزیشن نے اسمبلی سکریٹریٹ کو آگاہ کردیا ہے ۔۔ 

 شاہد خاقان عباسی نے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی انہوں نے ارکان سےخطاب میں کہا تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے۔  انہوں نے  کہا قومی اسمبلی اجلاس کی ریکیوزیشن جمع کرائی جائے گی۔ن لیگ کے تمام ممبران اسلام آباد میں رہیں۔کسی بھی وقت قومی اسمبلی اجلاس ہوسکتا ہے۔ لیگی رکن قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کے لیے ریکوزیشن آج ہی جمع کروائیں گے ۔ جی این این نے جب سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد جمع کروانے جارہے ہیں تو ایاز صادق کا کہنا تھاکہ جی وہی کام کرنے جارہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن  کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب میں کہا، تحریک عدم اعتماد لارہے ہیں۔حکومت کو تاریخی شکست ہوگی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نمبر پورے کر لیے ہیں اور اس وقت ان کے پاس 197 سے 202 اراکین کی حمایت موجود ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 27 ارکان اور ایک اتحادی جماعت کے اراکین کی حمایت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

Advertisement
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 20 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 3 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 19 hours ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 13 hours ago
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 days ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 18 hours ago
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 days ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 19 hours ago
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 days ago
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 days ago
Advertisement