فواد چودھری اور عمران اسماعیل نے آج علیم خان سے ملاقات سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی تھی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علیم خان نے جہانگیرترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے تفصیلی ملاقات کی۔
گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اطلاعات نے ملاقات میں علیم خان کو وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں علیم خان نے دونوں رہنماؤں سے جہانگیر ترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا۔
واضح رہے کہ فواد چودھری اور عمران اسماعیل نے آج علیم خان سے ملاقات سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ علیم خان، جہانگیر ترین سمیت باقی دوست پارٹی کا اثاثہ ہیں جبکہ ہمیں نہیں لگتا کہ کوئی ایسی مجبوری یا دوری اتنی ہو جائے کہ قریب بھی نہیں آ سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات ٹھیک ہو جائیں گے اور آج بیٹھ کر معاملات سے نمٹ لیں گے۔ عمران خان کے لیے علیم خان کے دل میں اتنی ہی محبت ہے جتنی کل تھی۔ تھوڑی ناراضگی کسی معاملے پر ہو جاتی ہے لیکن معاملات کو حل کر لیں گے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علیم خان خود وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 20 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 20 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 19 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 14 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 hours ago







