Advertisement
پاکستان

چودھری شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما  چودھری شجاعت حسین  نے  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 9th 2022, 8:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چودھری شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، اندرونی  کہانی سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت اپوزیشن کو منانے کے لئے میدان میں آگئے،  چودھری شجاعت حسین  نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں چودھری برادران اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لئے اپنی شرائط سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں ۔  

ذرائع کاکہنا ہے کہ چودھری شجاعت نے مولانا کو اپوزیشن کی پرانی پیشکش پر ہی اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت  نے  مولانا  فضل الرحمٰن سے  درخواست  کی کہ  جن شرائط پر آپ پرویز الٰہی کو وزیراعلی بنانا چاہتے تھے، بنادیں، ہم تیار ہیں۔ جس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ  چودھری صاحب! آپ نے بہت دیر کردی، آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا، تو ہم نے دوسرے آپشنز پر کام کام کیا۔   مولانا نے چودھری شجاعت سے شکوہ  کیا کہ  آپ نے شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد اچانک انکار کر کے بھی اچھا نہیں کیا،  آپ ہمارے لئے محترم ہیں، آپ آئے ہیں، تو میں ن لیگ قیادت سے بات کروں گا۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ  گزشتہ رات ملاقات کے بعد مولانا نے شہباز شریف سے ملاقات میں انہیں  چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچادیا، شہباز شریف نے نواز شریف اور پارٹی سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ۔ 

 ذرائع کے مطابق  چودھری شجاعت آج شام پانچ بجے سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کر کے انہیں  تعاون کی پیشکش کریں گے۔ 

یاد رہے کہ چودھری برادران کی سخت شرائط کے باعث اپوزیشن  نے ق لیگ سے مذاکرات ختم کر دیے تھے، ذرائع  کاکہنا ہے کہ چودھری برادران کی جانب شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے سے انکار پر بھی اپوزیشن ق لیگ قیادت پر ناراض تھی ۔  چودھری برادران کے اس رویے کی وجہ سے آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو چودھری برادران کے ناشتے پر گجرات جانے سے روک دیا تھا۔ 

Advertisement
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 5 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 21 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 13 minutes ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 hours ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
Advertisement