کراچی : وزیر ارعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کیطرف بھاگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ان کی سیاسی موت ہے۔

گورنر ہاوس میں وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ سب سے اہم باتیں کرنی ہیں، مجھے آپ کے جوش و جنون کا اندازہ ہے، علی زیدی اور ٹیم کو سندھ کے دورے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم سب کو آپ کے دورے سے ایک چیز واضح ہو گئی، پورے پاکستان میں جو خطہ سب سےذیادہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے،سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگلی باری میں اندرون سندھ کا دورہ کرنے آ رہا ہوں، زرداری مافیا نے جو ظلم سندھ کیساتھ کیا، آزادی کا وقت انشااللہ آ گیا ہے۔کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارک دیتا ہوں،گرین لائن کی بھی مبارک ہو،میرا یقین ہے کہ کسی وفاقی حکومت نے کراچی میں وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تاریخ کا سب سے ذیادہ ٹیکس عوام نے ہماری حکومت کو دیا، ریکارڈ ٹیکس کولیکشن ہوئی اور ہمیں عوام کا بوجھ کم کرنے کا موقع ملا۔ہم نے 20 روپے پٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا، 5 روپے یونٹ بجلی سستی کی جب دنیا میں قیمتیں اوپر جا رہی ہیں، پاکستان میں پٹرول اور فضل الرحمان دبئی سےذیادہ سستا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دیوالیہ حکومت ملی اس سے ملک کو بچایا، پھر صدی کا سب سے بڑا بحران آیا اس سے بھی نکل گئے، پھر افغانستان کا مسئلہ آیا اور ڈالر پر رپیشر پڑا، اس سے بھی اللہ نے ہمیں بچایا، اب یوکرین جنگ کیوجہ سے گندم، تیل، کوئلہ اور گیس قیمتیں بڑھ گئیں، اللہ کا کرم ہے کہ قوم کو ساری چیزو ں سے بچایا۔
وزیراعظم نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے عدم اعتماد پیش کیا، میں آج ٹیم کو بتا رہا تھا کہ انھوں نے وہ کام کیا جو اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں،کہا جاتا ہے کہ جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کیطرف بھاگتا ہے، ان کی عدم اعتماد ان کی سیاسی موت ہے، آپ کا پارٹی چیئرمین دنیا کے ٹاپ کپتانوں میں ہے، کیونکہ کرکٹ میں کپتان کی کامیابی کا راز اس کی پلاننگ ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خا ن نے مزید کہا کہ میں بڑی دیر سے ان چوروں کے ٹولے کا انتظار کر رہا تھا، 25 سال سے ان چوروں کیخلاف جہاد کر رہا ہوں،میں سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، ملک کے لیے ان چوروں کیخلاف لڑ رہا ہوں، ہر دو مہینے بعد چور اکٹھے ہو کر کہتے ہیں کہا آج حکومت گئی، ساڑھے تین سال سے ملک کو دیوالیہ اور چوری سے سنبھال رہا تھا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں دعا کر رہا تھا کہ یہ کسی طرح عدم اعتماد پیش کر دیں، اب یہ صرف ادھر ہی نہیں پھنسے کہ عدم اعتماد ناکام ہو گی کپتان نے آگے کی پلاننگ کی ہوئی ہے، اب میں ان کے پیچھے جاؤنگا اور ان کو چھوڑوں گا نہیں، ابتک میرے ہاتھ پھنسے ہوئے تھے اب میرے ہاتھوں کی زنجیر کھل جائے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہے، یہ ظالم عادمی پولیس اور غنڈوں کو استعمال کر کہ لوگوں کو مرواتا ہے یہ لوگوں پر ظلم کرتا ہے، کمیشن کھاتا ہے، آصف زرداری تمھارا وقت آ گیا ہے اب، یہ پیسے کے ٹوکرے لیکر پیچھے پیچھے پھرتا ہے، ہمارے لوگوں کو 20، 20کروڑ کی رقم آفر کرتا ہے، میں نے اپنے لوگوں کو کہا ہے کہ ان سے پیسے پکڑ لو اور کوئی یتیم خانہ کھول لینا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جمعے کو دیر جا رہا ہوں،اتوار کو پنجاب حافظ آباد جا رہا ہوں، پوری قوم کو بتاؤنگا، کہ چوروں کے ٹولے کیخلاف جنگ ہر بچے بچے کی جنگ ہے،تیس سال انھوں نے جو ملک کیساتھ کیا، سب مل کر ان کو جیلوں میں پھینکیں گے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 6 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 38 منٹ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 گھنٹے قبل



