Advertisement
پاکستان

شہبازشریف نے بجلی ، گھی کی قیمتوں میں اضافے کو وزیراعظم کا ایک اور یوٹرن قرار دیدیا 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجلی ، گھی کی قیمتوں میں اضافے کو وزیراعظم عمران خان کا ایک اور یوٹرن قرار دے دیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 10th 2022, 8:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہبازشریف نے بجلی ، گھی کی قیمتوں میں اضافے کو وزیراعظم  کا ایک اور یوٹرن قرار دیدیا 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نے حکومت کی جانب سے بجلی ، گھی کی  قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ " کہا تھا کہ عمران نیازی بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نہ بڑھانے کے اعلان پر یوٹرن نہ لیں لیکن انہوں نے روایت برقرار رکھی ، بجٹ تک بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں نہ بڑھانے کا عمران نیازی کا بیان قوم سے ایک اور جھوٹ اور دھوکہ ثابت ہوا ،  بجلی کی قیمت میں چھ روپے فی یونٹ ماہانہ اضافہ عوام کے خلاف غیرملکی سازش ہے جو پی ٹی آئی حکومت نے کی ہے ۔ 

شہبازشریف نے کہاکہ  58 ارب روپے کا اضافی بوجھ مہنگائی سے تباہ حال عوام پر ڈالنا ظلم، زیادتی اور سفاکی کی انتہاءہے ، یہ ہے وہ ظلم ہے جسے روکنے کے لئے تحریک عدم اعتماد لائے ہیں،  عوام دشمن ، جھوٹی حکومت سے نجات ہی قوم کو مہنگائی کے ظلم سے نجات دلائے گی ۔

 انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کو پاکستان کے معاشی مفادات کے ہاتھ کاٹ کر دے دئیے ،  بجلی، گھی کی قیمتوں میں اضافے سے عوامی ریلیف کے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے  ، گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے، خوردنی تیل کی فی لیٹر15 روپے ریلیف پیکج کا منہ چڑا رہا ہے ، گزشتہ ماہ خوردنی تیل 75 روپے فی لیٹر، گھی کی فی کلو قیمت 66 روپے تک اضافہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے ۔ 

شہباز شریف نے مزید کہاکہ  بجٹ خسارہ ریکارڈ4.3 ٹریلین سے اوپر کی ہولناک سطح پر پہنچ گیا ہے، یہ معاشی تباہی کا کھلا ثبوت ہے  ، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ریونیو اور قومی آمدن میں اضافے کے حکومتی دعووں کو جھوٹ ثابت کررہا ہے ۔ 

ان کاکہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت بجٹ خسارے کا 318 ارب روپے کا اپنا ہدف بھی حاصل نہیں کرپائے گی،یہ جی ڈی پی کے 8 فیصد کے مساوی ہے ، اس خسارے کو پورا کرنے کے لئے مزید عالمی اور ملکی قرض لئے جائیں گے،  حقائق بتارہے ہیں کہ حکومت فیل ہوچکی ہے اور پاکستان کو فیل اور معاشی دیوالیہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 5روپے 94 پیسے فی یونٹ  جبکہ گھی  کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ کیا ہے ۔ 

خیال رہے کہ 28 فروری کو وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا ۔ زیراعظم عمران خان نے کہا  تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے بلکہ اس میں بتدریج کمی بھی کریں گے۔

Advertisement
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 14 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 14 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 15 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement