ٹوکیو : جاپان کے شمالی خطے فوکوشیما کے ساحلی علاقے میں 7.3 شدت زلزلے کے فوری بعد جاری کی گئی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔


گزشتہ روز جاپان کے شمالی خطے فوکوشیما کے ساحلی علاقے میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کے قریب 7.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور سونامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا ۔
خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلا ک جبکہ 90 زخمی ہوئے ہیں ، زلزلہ اتنا شدید تھاکہ بلٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی ، زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو اور سائی تامہ تک محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز فوکوشیما کے قریب سمندر میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ٹیپکو نے بتایا ہے کہ ٹوکیو میں 7 لاکھ افراد سمیت 20 لاکھ شہری بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
مذکورہ خطہ جاپان کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں 2011 میں 9.0 شدت کا بدترین زلزلہ اور سونامی سے تباہی آئی تھی اور اس سے جوہری بحران بھی پیدا ہوا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں میاگی کے ساحل پر 7.2 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی۔
جاپانی میڈیا نے بتایا تھا کہ زلزلے اور سونامی کی وارننگ ہونے کے کچھ دیر بعد ساحل سے ایک میٹر بلند لہریں ٹکرائیں۔
جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے بتایا تھا کہ میاگی کے علاقے میں شام 6 بجے آنے والے زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے اور اس زلزلے کی گہرائی 60 کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کے بعد کم از کم 200 گھر اور دکانیں بجلی سے محروم ہو گئی تھیں اور مقامی ریل سروس بھی وقتی طور پر بند کردی گئی تھی۔
اسی طرح فروری میں فوکوشیما میں 7.3شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے 100 سے زائد افراد زخمی اور درجنوں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔
ماہرین نے اس زلزلے کو 2011 میں آنے والے بدترین زلزلے کے آفٹر شاکس قرار دیا تھا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 16 منٹ قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 17 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل





