اپوزیشن جماعتوں کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں: عثمان بزدار
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء محمد سبطین خان، ڈاکٹر محمد اختر ملک اور حافظ ممتاز احمد کی ملاقات ہوئی جس میں محکموں کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، اپوزیشن کا طرز عمل انتہائی مایوس کن اورغیر ذمہ دارانہ ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا، ہر ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ ان کا شیوہ ہے، اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں، عوام کے مسترد شدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور متحد رہیں گے۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 20 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 15 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 21 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل




