کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار"ہولی " پر ہندو کمیونٹی کیلئے دو چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔


جی این این کے مطابق سندھ بھر میں ہولی کے تہوار پر 18 اور 19 مارچ کو ہندو ملازمین کیلئے عام تعطیل ہوگی ۔
اس حوالے سے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی نے تہوار پر پیغام میں پاکستان کی ہندو برادری کو ہولی کی دلی مبارکباد دی ہے ۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر میں رنگوں کا تہوار منانے والوں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہولی عوامی زندگی میں بھائے چارے کو فروغ اور خوشی و امید کو روشن کرنے کا تہوار ہے، ہولی معاشرے سے نفرت، تعصب اور ظلم کے خاتمے کا پیغام ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بنائے ہوئے 1973ع کے آئین میں پاکستان کی تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق دیئے گئے ہیں ، پاکستان میں غیرمسلم شہریوں کو اپنے مذہبی تہوار منانے اور عبادات کی ادائیگی کی مکمل آزادی ہے ، پاکستان کی اقلیتی برادری نے ہرشعبے میں ملک کی ترقی اور دفاع کے لئے قابل فخر کردار نبھایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں، رنگوں کا یہ تہوار دنیا میں بھائی چارے، امن اور خوشحالی کے پائیدار رنگ بکھیرنے کا ذریعہ بنے۔
ہولی کا تہوار
ہولی موسمِ بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کے موسم کے خاتمے پر منایا جاتا ہے۔ دوسری طرف یہ موسمِ خریف کی فصل کی کٹائی کا تہوار بھی ہے۔
لیکن اس تہوار کا ایک بڑا دلچسپ پس منظر بھی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہرن یکشپو نامی ایک قدیم راجہ کی عبادت سے خوش ہو کر دیوتاؤں نے اسے تحفہ دیا کہ اسے نہ کوئی انسان مار سکے گا نہ حیوان، نہ اسے دن کو موت آئے گی نہ رات کو، نہ وہ زمین پر مر سکے گا، نہ پانی میں اور نہ ہوا میں، نہ وہ گھر کے اندر مرے گا نہ باہر۔
ہرن یکشپو سمجھا کہ اب وہ لافانی ہو گیا ہے اور اسے کبھی موت نہیں آئے گی۔ یہ سوچ کر وہ غرور سے پھول گیا اور اس نے اپنی سلطنت میں ظلم کا بازار گرم کر دیا۔ حتیٰ کہ اس نے رعایا سے زبردستی اپنی پوجا کروانی شروع کر دی۔ البتہ اس کے بیٹے پرہلادا نے اپنے باپ کی عبادت سے صاف انکار کر دیا۔ غصے میں آ کر ہرن یکشپو نے اپنی بہن ہولیکا کو حکم دیا کہ پرہلادا کو جلا کر ہلاک کر دے۔ ہولیکا آگ سے محفوظ رہتی تھی، اس لیے اس نے پرہلادا کو اپنے ساتھ لے کر آگ میں کود گئی۔
دیکھنے والوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ آگ پرہلادا کا کچھ نہ بگاڑ سکی، لیکن ہولیکا جل کر راکھ ہو گئی۔ ایک روایت ہے کہ آخری سانس لینے سے پہلے ہولیکا کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور اس نے پرہلادا سے معافی مانگی۔ پرہلادا نے اپنی چچی سے عہد کیا کہ اس کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ کہا جاتا ہے کہ لفظ ’ہولی‘ اسی ہولیکا کے نام سے نکلا ہے۔
باقی رہا معاملہ ہرن یکشپو کا تو جب دیوتا وشنو کے صبر کا پیمانہ چھلک گیا تو ایک دن اس نے باغی راجہ کو ہلاک کر ڈالا۔ مگر کیسے؟ راجہ تو غیرفانی تھا؟
وشنو نے یہ ترکیب کی کہ اس نے نرسنگھ (آدھا انسان آدھا شیر) کا روپ دھار کر (نہ انسان نہ حیوان) شام کے وقت (نہ دن نہ رات)، اپنی گود میں اٹھا کر (نہ زمین پر نہ پانی میں نہ ہوا میں)، گھر کی دہلیز پر (نہ گھر کے اندر نہ باہر) راجہ کا گلا گھونٹ دیا۔
ہولی میں رنگ
ہولی رنگوں سے بھرا تہوار ہے ، اس کے رنگ بھی علامتی ہیں، لال کا مطلب محبت اور زرخیزی ہے، ہرا رنگ فطرت کی نمائندگی کرتا ہے، پیلا خوراک کی علامت ہے، جب کہ نیلا وشنو دیوتا سے مناسبت کی بنا پر مذہب اور روحانیت کا نمائندہ ہے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 10 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 16 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 19 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 16 hours ago





