وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ہمارے اتحادی عمران خان کے حق میں فیصلہ کریں گے، جو اپنا ضمیر بیچے گا قوم اس کا منہ کالا کرے، زندگی میں بِکنے اور بَکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔


وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 12 افراد کو رکھے جانے کی بات کی جارہی ہے، 25 مارچ کے بعد مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا اور پھر ان کا سیاسی گنڈاسا چلے گا۔ شیخ رشید نے واضح کیا کہ میں عمران خان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، نسلی اور اصلی لوگ امتحان کے وقت ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال سے وزارت انجوائے کر رہا ہوں، امتحان کے وقت نخرے دکھاؤں تو ایسی سیاست پر لعنت ہے، میں سیاست وقت پہ کرتا ہوں،سیاست میں وقت اہم ہوتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا وہ قومی حکومت بنائیں گے، حکومت کیا بیکار بیٹھی ہے، ووٹ کو عزت کی باتیں کرنے والے ووٹ کو گڑھے میں ڈالنے جارہے ہیں، اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان کی حمایت بڑھ رہی ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیشنل پولیس کانفرنس سےخطاب میں کہا کہ پاکستان میں پولیس مشکل حالات میں خدمات انجام دے رہی ہے، جب پولیس طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لاتی ہےاسے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ ڈیجیٹلائزیشن کی طرف گئے، پولیس کی تنخواہوں اور پیکج میں اضافہ ہونا چاہیے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کل اسلام آباد میں ایک ڈرون تھا جسکا ہمیں پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ کس کا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی دنگل اسلام آباد میں ہی ہونا ہے، اپوزیشن کو شکست ہوگی، حالات کو تصادم کی طرف نہ لے جائیں ورنہ جھاڑو پھر جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں 25 تاریخ سے خبر دوں گا، ابھی تو ہلکی پھلکی موسیقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی آنے اور ووٹ ڈالنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، ایم این اے کا حق ہے کہ وہ حق میں ووٹ دے یا مخالف ووٹ دے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 12 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل





