اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں زبردست فائٹ بیک کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر بابراعظم کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بابراعظم کی بطور کپتان بہترین کارکردگی دکھانے اور ٹیم کو بہترین انداز میں واپس لانے پر بھی سراہا۔
وزیراعظم نے پوری ٹیم بالخصوص عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بھی تعریف کی۔
وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بد قسمتی سے میں میچ نہیں دیکھ سکا کیونکہ میں ان دنوں میچ فکسنگ کے علاوہ ایک اور محاذ پر لڑرہا ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بہلانے پھسلانے کیلئے بے دریغ پیسہ بہایا جارہا ہے۔
بدقسمتی سےمیں یہ میچ نہیں دیکھ سکاکیونکہ ایک دوسرے محاذ پر میچ فکسنگ کیخلاف برسرِ پیکار ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بہلانے پھسلانے کیلئے بے دریغ پیسہ بہایا جارہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022
واضح رہے کہ پاکستان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ساتھ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں دو دن تک بیٹنگ کر کے میچ ڈرا کردیا تھا۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 12 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 16 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 7 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 13 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل









