Advertisement
پاکستان

عمران خان جیل جانے کے لیے تیار رہیں، ترجمان بلاول ہاؤس

بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، عوام کے بعد اب پارلیمان کی باری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Mar 18th 2022, 10:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان جیل جانے کے لیے تیار رہیں، ترجمان بلاول ہاؤس

اسلام آباد: ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ دم ہے تو ملک سے بھاگنے کے بجائےعمران خان جیل جانے کے لیے تیار رہیں۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو بنانا ریپبلک بنانے کی سازش کی ہے۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کو شیر اور اپنے ایم اینز کو گیدڑ قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹائیگر فورس کو اسلام آباد پولیس کی وردی پہنا کر پارلیمنٹیرینز کو ڈرانا بند کریں۔

 ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں عوام نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، عوام کے بعد اب پارلیمان کی باری ہے۔

Advertisement
Advertisement