کراچی : کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر کے قریب واقع کچی آبادی کی جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شانتی نگر کی جھونپڑیوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 5 بچے جان کی بازی ہار گئے ، جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال تک ہیں۔
آگ میں جھلسنے والی زخمی کمسن بچی کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ جس کے بعد جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ افسوس ناک واقعے میں مرنے والوں میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں ، ۔
آگ لگنے سے 5 جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئیں ، آگ کے وقت بچے جھونپڑیوں میں تھے جبکہ ان کے والدین کام پر گئے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے 2 ٹینڈرز نے آگ پر قابو پایا ، پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 9 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 6 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 7 hours ago









