حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186کے تحت ریفرنس فائل کیا جائے گا۔
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کی وجہ سے تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ کے اس ریفرنس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔
وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186کے تحت ریفرنس فائل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی فواد چوہدری نے اپنی پارٹی کے منحرف اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جو ووٹ ملے وہ ان کے باپ کے نہیں بلکہ عمران خان کے ہیں، منحرف اراکین کو چاہیے کہ اپنے حلقوں سے استعفیٰ دیں اور پھر دوبارہ الیکشن لڑ کر جسے چاہیں ووٹ دیں۔
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- an hour ago
ملک میں ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے زیور سے ناآشنا
- 2 hours ago
ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن سمٹ میں شرکت کے لیے پاکستان آرہی ہیں
- 5 hours ago
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- an hour ago
آئی ایم ایف سے بات جاری ہے،بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے فی یونٹ کم کرسکتے ہیں، اویس لغاری
- 5 hours ago
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- an hour ago
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago
لاس اینجلس: جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
- 4 hours ago
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- an hour ago
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- 20 minutes ago
9 مئی واقعات: جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- 5 hours ago
آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 2 hours ago