Advertisement
پاکستان

بادل کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

 اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز آندھی اور ژالہ باری کیساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے وسطی او رجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 19th 2022, 6:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بادل کہاں برسیں  گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان ،چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

سرگودھا، سیالکوٹ، گجرات اور لاہورمیانوالی، خوشاب، حافظ آباد ، گوجرانوالہ میں گرج چمک کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا،خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

دیر، چترال، سوات، بونیر، مانسہرہ میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،دن کے درجہ حرارت معمول سے05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔  

دوسری جانب ایبٹ آباد تیز ہواؤں نے تباہی مچادی ۔ٹھنڈیانی گلیات میں تیز ہوا سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،جبکہ ایبٹ آباد میں  بھی تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث کئی سکولوں کی چھتیں اڑگئیں۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ۔انتظامیہ کی جانب سے تاحال متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا گیا۔

Advertisement
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 6 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 7 hours ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 7 hours ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • an hour ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 hours ago
Advertisement