Advertisement
پاکستان

وفاقی وزراء کا ترین گروپ سے رابطہ ، انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی 

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے رات گئے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی  رہنما عون چوہدری سے رابطہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مارچ 19 2022، 12:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی وزراء کا ترین گروپ سے رابطہ ، انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی 

جی این این کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ عون چوہدری سے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ عون چوہدری نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی جانب سے کیے گئے رابطے کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں گروپ ارکان کی ناراضی کے معاملات پر بات چیت کی گئی ۔  دوران  گفتگو وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے  نے ترین گروپ کو فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کر دی۔ 

عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اہم فیصلے روک لیں، جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  عون چوہدری سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا  ہے ۔ 

گزشتہ روز سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی تھی۔

Advertisement