جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے 3اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔


کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔
نجی چینل ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ جام عبدالکریم کو تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کے لیے پاکستان بلایا گیا ہے۔
جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے 3اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔
نجی چینل کے مطابق ناظم جوکھیو کی بیوہ نے گزشتہ روز جام عبدالکریم سمیت تمام ملزمان کو معاف کرتے ہوئے کیس واپس لینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اپنے بچوں کی خاطر میں سب ملزمان کو معاف کر رہی ہوں۔شیریں جوکھیو نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالی پر چھوڑا ہے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں ،سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑسکتی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 5 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 5 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago






