ہیٹی :دارالحکومت پورٹ اوپرنس میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہیٹی میں ایک چھوٹا طیارہ گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ، حادثے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے نے پورٹ اوپرنس ہوائی اڈے سے سہ پہر 3:44 پر اڑان بھری تھی ، ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 4 بجے کے قریب طیارہ کے انجن میں خرابی واقع ہوئی جو کہ حادثے کی وجہ بنی ۔
وزیر اعظم ایریل ہنری نے ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد بتائے بغیر ٹویٹر پر متاثرین کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
کمیون کے میئر جوڈ ایڈورڈ پیئر نے چھ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ۔ ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ کی موت ہسپتال لے جانے کے بعد ہوئی۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش ویڈیوز میں سڑک کے بیچوں بیچ طیارے کا ٹوٹا ہوا ملبہ دکھایا گیا ہے اور اس کے ساتھ حادثے کے متاثرین کی لاشیں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 3 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 hours ago





