Advertisement

افغانستان : مسجد میں دھماکہ ، 5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

کابل :افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 21st 2022, 7:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان : مسجد میں دھماکہ ، 5افراد جاں بحق ،متعدد زخمی

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبے زوردار دھماکوں سے گونج اٹھے ،  ابتدائی اطلاعات کے مطابق  افغانستان کے شہر مزار شریف کے مصروف علاقے سہ دوکن مسجد میں ہوا ۔ جس کے نتیجے میں اب تک 5 افراد  جاں بحق اور 65 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

  مقامی ابو علی سینا بلخی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے حکام نے بتایا  ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ  ہے ۔ 

افغان میڈیا  کے مطابق افغانستان کے قندوز ائیرپورٹ کے قریب  بھی  دوسرا دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکہ ائیرپورٹ کےقریب پولیس اسٹیشن کےسامنے ہوا۔

خبر میں تفصیل شامل کی جارہی ہے ۔۔

Advertisement