اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فاطمہ جناح پارک (ایف نائن پارک) میں جلسےکی اجازت دینےکا حکم ۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فاطمہ جناح پارک (ایف نائن پارک) میں جلسےکی اجازت دینےکا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف نے ایف نائن پارک میں جلسےکی اجازت نہ ملنے پر عدالت سے ر جوع کیا تھا۔
پی ٹی آئی اسلام آبادکے صدر علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وزارت داخلہ، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پارک میں اسکرین پرلاہور جلسہ دکھانےکی اجازت دی جائے اور لاہور میں جلسے کی بڑی اسکرین پر لائیو براڈ کاسٹ کی اجازت دی جائے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا وقاص اسلام آبادہائی کورٹ میں پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ یہ پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں اس میں حرج کیا ہے؟
رانا وقاص نےکہا کہ یہ 4 سے 6 ہفتے مانگ رہے ہیں،اس طرح ایف نائن پارک میں اجازت نہیں دے سکتے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےرانا وقاص سے مکالمے میں کہا کہ یہ آج کی اجازت مانگ رہے ہیں وہ آپ دے سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ مناسب پابندیاں لگا سکتی ہے۔
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی درخواست انتظامیہ کو جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کے ساتھ نمٹادی۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل



