ن لیگی حکومت محنت کریں حسد نہ کریں۔حکومت کا پتہ نہیں ہفتوں یا مہینوں سے زیادہ نہیں چلنی تو کیا سی پیک اور معیشت چلائیں گے۔


لاہور : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے آج لاہور میں تاریخی جلسہ ہونے کا دعوی کر دیا۔ رہنما تحریک انصاف کہتے ہیں اس بار 2014کے لاہور جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹے گا ۔ عوام کی بڑی تعداد امپورٹڈ حکومت کو نامنظور کرینگے۔
پی ٹی آئی نے اسلام آباد، پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں پنڈال سجا لیا۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مینار پاکستان میں ہونیوالے پی ٹی آئی کا پانچواں جلسہ تاریخی اور ریکارڈ ساز ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگ رہا اس بات 2014 کے جلسے کا بھی ریکارڈ ٹوٹ جائیگا۔ زندگی میں ایک موڑ آتا ہے جب قوم بڑے فیصلے کرتے ہیں۔ اب پاکستانیوں نے فیصلہ کرلیا کہ اب ہم نے حقیقی آزادی حاصل کرنی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کبھی کسی کو اپنا دشمن تصور نہیں کیا، غلامی کرنے سے انکار ضرور کیا ہے۔الہان عمر نے عمران خان کو کہا کہ آپ کو دیکھ کر متاثر ہوں اس لئے انہوں نے ملاقات کی۔عمران خان لیڈر بے باک ہے قوم نے فیصلہ کرلیا آزاد قوم کے طور پر زندگی گزارنی ہے ۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت گئے ہوئے ایک دن نہیں ہوا تھا کہ ڈو مور کا مطالبہ شروع ہوگیا۔حکومت جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تو الیکشن کروائیں۔ آپ کو لگ پتا جائیگا کہ قوم کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت محنت کریں حسد نہ کریں۔حکومت کا پتہ نہیں ہفتوں یا مہینوں سے زیادہ نہیں چلنی تو کیا سی پیک اور معیشت چلائیں گے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا اور معشیت تیزی سے نیچے آئے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں۔عمران خان اور عوام کے مطالبے سے الیکشن نہیں کرتے تو پھر خود ہی عوام فیصلہ کروا لیں گے۔اگر الیکشن نہ کرایا تو حکومت سیاسی طورپر خود ہی دفن ہو جائے گی۔

قیاس آرائیاں،افواہیں دم توڑ گئیں، اداکار معمر رانا سنگیتا کی فلم مکھو میں مرکزی کردار ادا کریں گے
- 20 hours ago
آسٹریلیا نے انگلینڈ کوہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
- 3 hours ago
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی
- 2 days ago
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، وجہ سامنے آگئی
- 3 hours ago
حماس نے20 سال بعد غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- 3 hours ago
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- 2 days ago

دُرفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ نے بلاآخر اپنی زبان کھول ہی دی
- 2 hours ago

پی ایس ڈی ایف اور ایف پی سی سی آئی کا صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ ہنرمندی کے فروغ کے لیے اشتراک
- 21 hours ago

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ
- an hour ago
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟
- 2 days ago
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago



