Advertisement
پاکستان

اس بار 2014کے لاہور جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹے گا، اسد عمر

ن لیگی حکومت محنت کریں حسد نہ کریں۔حکومت کا پتہ نہیں ہفتوں یا مہینوں سے زیادہ نہیں چلنی تو کیا سی پیک اور معیشت چلائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 21st 2022, 9:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اس بار 2014کے لاہور جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹے گا، اسد عمر

 لاہور : پی ٹی آئی رہنما  اسد عمر نے آج لاہور میں تاریخی جلسہ ہونے کا دعوی کر دیا۔ رہنما تحریک انصاف کہتے ہیں اس بار 2014کے لاہور جلسے کا ریکارڈ بھی ٹوٹے گا ۔ عوام کی بڑی تعداد امپورٹڈ حکومت کو نامنظور کرینگے۔

پی ٹی آئی  نے اسلام آباد، پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں پنڈال سجا لیا۔ سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے پریس کانفرنس میں  کہا ہے کہ مینار پاکستان میں ہونیوالے پی ٹی آئی کا پانچواں جلسہ تاریخی اور ریکارڈ ساز ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ  مجھے لگ رہا اس بات 2014 کے جلسے کا بھی ریکارڈ ٹوٹ جائیگا۔ زندگی میں ایک موڑ آتا ہے جب قوم بڑے فیصلے کرتے ہیں۔ اب پاکستانیوں نے فیصلہ کرلیا کہ اب ہم نے حقیقی آزادی حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کبھی کسی کو اپنا دشمن تصور نہیں کیا، غلامی کرنے سے انکار ضرور کیا ہے۔الہان عمر نے عمران خان کو کہا کہ آپ کو دیکھ کر متاثر ہوں اس لئے انہوں نے ملاقات کی۔عمران خان لیڈر بے باک ہے قوم نے فیصلہ کرلیا آزاد قوم کے طور پر زندگی گزارنی ہے ۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ  عمران خان کی حکومت گئے ہوئے ایک دن نہیں ہوا تھا کہ ڈو مور کا مطالبہ شروع ہوگیا۔حکومت جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے تو الیکشن کروائیں۔ آپ کو لگ پتا  جائیگا کہ قوم کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت محنت کریں حسد نہ کریں۔حکومت کا پتہ نہیں ہفتوں یا مہینوں سے زیادہ نہیں چلنی تو کیا سی پیک اور معیشت چلائیں گے۔ امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا اور معشیت تیزی سے نیچے آئے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں۔عمران خان اور عوام کے مطالبے سے الیکشن نہیں کرتے تو پھر خود ہی عوام فیصلہ کروا لیں گے۔اگر الیکشن نہ کرایا تو حکومت سیاسی طورپر خود ہی دفن ہو جائے گی۔

Advertisement
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • an hour ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • a day ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • a day ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • a day ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • a day ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 3 days ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 7 hours ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 7 hours ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • a day ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • an hour ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • a day ago
Advertisement