عمران خان نے کہا کہ مراسلے میں بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جو زبان استعمال کی گئی اس میں تکبر تھا، ملک کے وزیر اعظم کو دھمکی دی گئی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) نے کنفرم کیا کہ مراسلہ درست تھا، پاکستانی سفیر سے جو گفتگو کی گئی وہ حقیقت تھی۔
عمران خان نے کہا کہ مراسلے میں بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے جو زبان استعمال کی گئی اس میں تکبر تھا، ملک کے وزیر اعظم کو دھمکی دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے مراسلے سے متعلق جو کچھ کہا وہ سچ ثابت ہوا، ہماری حکومت جانے کے بعد ملک میں افرا تفری پھیلی ہوئی ہے اور معیشت نیچے جا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ این ایس سی نے کنفرم کر دیا ہے کہ بیرونی مداخت ہوئی ہے، لندن میں بیٹھ کر ایک شخص نے سازش کی ان کے ساتھ شہباز شریف اور زرداری ملے ہوئے تھے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے نئے اعلامیہ میں پی ٹی آئی کے مؤقف کی تصدیق کی گئی، نئے اعلامیہ میں بھی پاکستان میں مداخلت کی بھی تصدیق ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ قوم کسی صورت امریکی غلامی قبول نہیں کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے مبینہ جانبدارانہ رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسلام آباد میں پاور شو کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایت کر دی۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 13 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 7 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 12 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 13 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل







