لندن:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔


اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جب بھی سیاسی جماعتوں نے مل کرکام کیا بڑی کامیابی حاصل کی، تمام جمہوری قوتوں میں اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پر بات چیت کی گئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورت حال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کرنے سے متعلق بات کی۔ کہا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی اور تباہ کن معاشی بدانتظامی کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں، مسائل کے فوری حل کی ضرورت ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئندہ کی حکمت کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کی ضرورت پر بات کی گئی، علاوہ ازیں میثاق جمہوریت کے تحت نامکل کام کو مکمل کرنے پر بھی بات کی گئی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای کو حکومت سے کچھ تحفظات تھے جن کو دور کرنے کے لیے وہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن گئے۔ ساس موقع پر بلاول بھٹو کی رہنمائی کے لیے دیگر پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ، نوید قمر اور شیری رحمان بھی ان کے ہمراہ لندن میں موجود تھے۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 11 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 17 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 16 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 17 hours ago







