کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ لاہور سے مل گئی۔


کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاہور سے مل گئی جس نے وہاں شادی کرلی ہے۔
دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس نے دعا زہرہ کا پتہ لگالیا ہے جو اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دعا نے لاہورمیں نکاح کرلیا ہے۔
لاہور پولیس نے دعا زہرہ کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے لاہور اور کراچی کی پولیس رابطے میں ہیں۔
لاہور پولیس نے کراچی پولیس کو لڑکی کی بازیابی کی اطلاع دی جبکہ کراچی پولیس نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ لاہور سے ملنے والی لڑکی دعا زہرہ ہی ہے اور اسے جلد لاہور سے کراچی منتقل کیا جائیگا۔
دعا کے والد نے جیو نیوز سےگفتگو میں کہا کہ بیٹی کے لاہور سے ملنے کی معلومات پر بھروسہ نہیں کرسکتے، پہلے بھی سانگھڑ سے ملنے والی بچی کو کہا گیا تھا کہ ہماری بیٹی ہے لیکن خبر غلط نکلی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر چلنے والے نکاح نامے میں بیٹی کی عمر 18 سال لکھی ہے، بیٹی 27 تاریخ کو 14 سال کی ہوگی ۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کا نکاح نامہ حاصل کر لیا گیا ہے، نکاح نامے کی تصدیق کرائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے دعاکے ٹیب کی سرچ ہسٹری حاصل کی ہے، تفتیش کی جا رہی ہے کہ دعاخود گئی یا زبردستی نکاح کرایاگیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی دعا زہرہ کے لاہور سے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پولیس لاپتہ ہونے والی تینوں بچیوں کے کیسز دیکھ رہی ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر شہلا رضا کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ابھی تک دعا زہرہ کے ملنے کی تصدیق نہیں کی ہے، دعا زہرہ کے ملنے کی تصدیق کے بعد ہی معاملے کی تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔
خیال رہے کہ دعا زہرہ 10 روز پہلے کراچی کے علاقے گولڈن ٹاون سے لاپتہ ہوئی تھی۔
یاد رہے چند روز پہلے پولیس نے اغوا ہونے والی دعا زہرہ سے منسوب ویڈیو کی غلطی تسلیم کرلی تھی ، جس کے بعد الفلاح تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیاتھا۔
واضح رہے کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے چودہ سال کی لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی ، اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ساتویں کلاس کی دعا نامی طالبہ کو اغوا کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی پھرواپس نہیں آئی تاہم مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 18 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 19 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 17 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل








