Advertisement
ٹیکنالوجی

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا : محکمہ موسمیات

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی)  کاکہنا ہے کہ سال 2022 کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 25th 2022, 7:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب کو ہو گا : محکمہ موسمیات

 محکمہ موسمیات  کے مطابق رواں سال کا یہ سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا کیونکہ یہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق آدھی رات کو شروع ہوگا۔

پی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ سورج گرہن جزوی ہوگا اور یہ جنوبی امریکا، انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں اور بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے علاقوں میں نظر آئے گا۔

ادارے کے مطابق جزوی سورج گرہن تیس اپریل کی رات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بجکر 45منٹ پر شروع ہو گا اور یکم مئی ایک بجکر 42منٹ پر ختم ہو گا۔ 

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا ۔  دوسرا سورج گرہن یورپ، مغربی ایشیا ، شمالی آسٹریلیا،اور جنوبی ایشیا کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2022 میں 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔

خیال رہے کہ چاند کی زمین کے گرد گردش کے دوران ایسے مواقع آتے ہیں جب یہ سورج اور ہمارے سیارے کے درمیان آ جائے تو یہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے اور یوں سورج کو گرہن لگ جاتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں چاند زمین کی سطح پر اپنا عکس ڈال دیتا ہے۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 12 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 16 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 16 hours ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • a day ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 20 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 18 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 17 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 days ago
Advertisement