Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے خلاف شہر شہر مظاہرے

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں نادرا چوک پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 26th 2022, 9:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے خلاف شہر شہر مظاہرے

تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں الیکشن کمیشن  کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جا رہا ہے، اسلام آباد لاہوا، کراچی سمیت گوجرانوالہ، ساہیوال، پاکپتن، چنیوٹ میں بھی پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔ چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں نادرا چوک پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے خار دار تاروں سے تمام راستے بند کردیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام لاہور میں بھی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے اور جلد الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا.

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید بولےکہ منحرف اراکین کو فوری ڈی سیٹ کیا جائے، جبکہ احتجاج میں موجود ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن پر جانبدار ہونے کا الزام عائد کیا، اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا جانبدار رویہ ہمیں بالکل قبول نہیں، الیکشن کمیشن ہوش کے ناخن لے۔

سینیٹر اعجاز چوہدری، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،چاہتے ہیں شفاف طریقے سے الیکشن ہو خرید و فروخت نہ ہو۔

گوجرانوالہ میں ریجنل الیکشن کمشنر آفس کے سامنے  تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ساہیوال میں پی ٹی آئی کی  مقامی قیادت سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد احتجاج میں شریک ہوئی۔ پاکپتن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے حکومت مخالف نعرے لگائے۔

چنیوٹ میں بھی مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مٹیاری میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ وہاڑی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اور گلے میں زنجیریں ڈال کر احتجاج کیا۔ گجرات میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔ جبکہ نوشہرہ میں بھی احتجاج، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 4 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
Advertisement