Advertisement
پاکستان

جامعہ کراچی دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

بی ڈی ایس حکام نے ابتدائی تفتیش و تحقیق کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خود کش دھماکے میں کمرشل بارود استعمال کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 27th 2022, 12:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
جامعہ کراچی دھماکے میں  3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال ہوا، رپورٹ

کراچی: جامعہ کراچی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دعویٰ بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی جانب سے خود کش حملے کی تیار کی جانے والی ابتدائی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تیار کی جانے والی ابتدائی رپورٹ کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ جائے وقوع سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں۔

بی ڈی ایس حکام نے ابتدائی تفتیش و تحقیق کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خود کش دھماکے میں کمرشل بارود استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی یونیورسٹی میں وین پر خودکش حملے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جامعہ کراچی میں چینی زبان کی تعلیم دینے والے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے گیٹ پر خاتون بمبار نے عین اس وقت خود کو دھماکے سے اڑالیا جب چینی اساتذہ کی وین اندر داخل ہونے والی تھی۔

دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ وین میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار نے کہا ہے کہ دھماکے میں تین چینی اساتذہ اور وین ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 hours ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • an hour ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 days ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 days ago
Advertisement