Advertisement
پاکستان

کم سے کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں:عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا کہ مارچ کی کال پر کم سے کم 20 لاکھ افراد اسلام آباد پہنچیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 27th 2022, 11:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کم سے کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں:عمران خان

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر شہر جاؤں گا اور لوگوں کو اسلام آباد مارچ کے لیے تیار کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےمستقبل کی تحریک ہے، عید والے دن بھی آرام نہیں کرنا، کوئی آزادی لے کر نہیں دیتا قوم کو آزادی کے لیے جہاد کرنا پڑتا ہے، اسلام آباد میں کم ازکم 20 لاکھ لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اب آزادی رائے کدھر گئی؟ کیا ہمارے زمانے میں کبھی اس طرح کا میڈیا بلیک آؤٹ ہوا، ہمارے زمانے میں میڈیا پر 80 فیص دپروگرام ہمارے خلاف ہوتے تھے، کون میڈیا کو دھمکی دے رہا ہے کہ تحریک انصاف کا بلیک آؤٹ کرو۔

عمران خان نےچیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا ایجنٹ ہے، ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے، اس کے سارے فیصلے ہمارے خلاف ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان کو کہتے رہے فارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کا اکٹھا سنا جائے،تحریک انصاف کو اکیلا کٹہرےمیں کھڑا کیا ہوا ہے، ان سب کو پتا ہے تحریک انصاف کو پاکستان میں کوئی نہیں ہراسکتا،یہ سازش اسی لیے بنائی کہ کسی طرح فارن فنڈنگ میں کچھ ڈھونڈکرایکشن لیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف کوقومی سلامتی اجلاس میں بھی تسلیم کرنا پڑا کہ امریکی مراسلہ حقیقت ہے، آصف زرداری، شہباز شریف،تھری اسٹوجزسازش کا حصہ تھے۔

ان نے کہا کہ عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں پاکستان کے خلاف اتنی بڑی سازش ہوئی، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکےان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
Advertisement