نواز شریف نے حکومت ختم کی، سیاست بھی ختم کریگا، فرح گوگی کا دوسرا نام عمران خان ہے: مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے سے پہلے 2کروڑ60 لاکھ روپے میں زمین خریدی


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فرح گوگی کا دوسرا نام عمران خان ہے، پہلے 22 سال کرکٹ ورلڈ کپ لے کرپھرتا رہا، اب اگلے 22 سال یہ سازشی خط لے کرپھرتا رہے گا،آپ توشہ خان ، توشہ چورہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس نے کہا میں آلو کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا، تو کیا آپ ہیلی کاپٹ رپرسیرکرنے کیلئے آئےتھے؟ آج ڈیڑھ سو بندے سامنے بٹھائے اور 20 لاکھ بندےلانے کی بات کرتا ہے، لوگوں کوامربالمعروف کی باتیں کرتے ہو اورخود بیت المال کو لوٹتے ہو؟
انہوں نے کہا کہ مولاناطارق جمیل صاحب سے کہتی ہوں کہ عمران خان کوسمجھائیں، مولانا طارق جمیل اسے سمجھائیں کہ انبیا سے متعلق محتاط گفتگو کرے، یہ پنکی پیرنی اورپورے خاندان کو سرکاری جہاز پر عمرے کرایا کرتا تھا، فرح گوگی ،فرح خان یعنی مطلب عمران خان۔
مریم نواز نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے سے پہلے 2کروڑ60 لاکھ روپے میں زمین خریدی، فرح گوگی نے وہی زمین ایک ارب روپے میں بیچی اوردبئی بھاگ گئی، یہ شخص وزیراعظم کی کرسی کومال بنانے کیلئے استعمال کرتا رہا۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان کونقل کرکے پاس ہونےکی عادت پڑ گئی ہے،اب کوئی نقل کرا کے پاس کرنے کو تیار نہیں تو یہ رو رہا ہے، الیکشن ضرورہوں گے،مسلم لیگ ن الیکشن سےنہیں ڈرتی، مسلم لیگ ن کی جڑیں عوام میں ہیں، عمران خان تقرریوں میں مداخلت کیلئے جلد انتخابات چاہتے ہیں، اگلی تقرریوں کا فیصلہ تمہاری دھونس پر نہیں میرٹ پرہوگا۔
مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کھوکھربرادران کی وفاداری اور کارکنوں کے جذبے و ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، ایک شخص کہتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج وہ کہتا ہےکہ نوازشریف نے لندن سے میری حکومت ختم کردی، نوازشریف نے آپ کی صرف حکومت ختم کی وہ آپ کی سیاست کو بھی ختم کرے گا۔
ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان نے کہا میرے لیے رات کو 12 بجے کیوں عدالتیں کھلیں؟ آپ نے آئین پرخود کش حملہ کیا اس لیے رات کو12 بجےعدالتیں کھلیں، شکرکرو عدالتوں نے صرف فیصلہ دیا تمہیں جیل میں نہیں پھینکا، عارف علوی ، اسدقیصراور قاسم سوری نے اپنے حلف سےغداری کی۔
مریم نواز نے کہا کہ کل نہیں توپرسوں حمزہ شہبازحلف اٹھا کررہے گا، جب تمام حربے ناکام ہوگئےتو جعلی خط اٹھا کر لے آئے، سازش تونوازشریف جیسے کامیاب آدمی کے خلاف ہوتی ہے، کیاعمران خان جیسے ناکام آدمی کے خلاف کسی کوسازش کی ضرورت تھی؟
لاہورمیں منعقدہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ نا اہلوں کی حکومت کو ختم کردیا، چار سال تک حساب لیا لیکن ہمارے خلاف کرپشن ثابت نہیں کر سکے، آج ایوان اقبال میں ہارا ہواعمران نیازی رو رہا تھا۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے کسانوں سے کھاد اورغریبوں سے روٹی چھینی، عمران خان کوجھوٹے آنسوؤں کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل




