مقدس مقام کے احترام کو ملحوظ نہ رکھنے پر پاکستانی گرفتار: سعودی سفارت خانہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام سے درخواست کریں گے


جدہ : پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے مدینہ منورہ میں گذشتہ رات ہونے والے واقعے کے بعد پاکستانی شہریوں کی گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔
سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ان میں سے کچھ پاکستانیوں کو قواعد کی خلاف ورزی اور مقدس مقام کے احترام کو ملحوظ نہ رکھنے پر گرفتار کیا ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر جانے والے پاکستانی وفد کے ارکان کی مسجد نبوی میں حاضری کے دوران کچھ افراد نے سیاسی نعرے بازی کی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد نے وفد کے ارکان کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی ویڈیوز بناتے رہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سعودی حکام سے درخواست کریں گے کہ ملوث افراد کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ہمیں بھی بھیجیں تاکہ ان کی شناخت کی جائے اور قانونی کارروائی کریں۔
پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی مسجد نبوی میں نعرے بازے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ معاشرے کی تباہی ہے۔‘
مدینہ میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے اس معاشرے میں جو تباہی کی وہ آج آپ کے سامنے ہے۔‘
’ہمارے کارکن بھی یہاں ہیں لیکن انہیں ہدایت کی گئی کہ ایسا رویہ نہ اپنایا جائے۔‘
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 18 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 21 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 18 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 hours ago





