Advertisement
پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے خود کو این آر او 2 دیں گے: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران کا کہنا ہے کہ موجودہ ن لیگ کی حکومت این آر او 2 لا کر اتحادیوں کے ساتھ کرپشن کے کیسز ختم کرنا چاہتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 1st 2022, 8:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے خود کو این آر او 2 دیں گے: عمران خان

اسلام آباد میں موجودہ ن لیگی حکومت سے متعلق وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کیساتھ ملکر این آراو 2 لا رہی ہے۔ این آر او ٹو کا مطلب کرپشن کیسز ختم کرنا ہے، تاکہ ان کے جرائم پر پردہ ڈالا جا سکے۔ سابق صدر مشرف نے ان لوگوں کو این آر او دیا جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔ اس وائٹ پیپر سے عوام کو پتا چلنا چاہیئے این آر او سے ملک کو کیا نقصان پہنچا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کو کرپشن پر نکالا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف ایف آئی اے نے صرف مقصود چپڑاسی والا کیس درج کیا۔ شریف خاندان مجھے دھمکیاں دیتا تھا کہ ہماری بھی باری آئے گی، یہ دونوں پارٹیاں جب اقتدار میں آئیں،دوبارہ کرپشن شروع کردی۔ شریف اور زرداری خاندان اپنے کیسز ختم کر کےخود کو این آر او ٹو دیں گے۔

انہوں نے کہاہے کہ پانامہ پیپرز میں انکشافات کے علاوہ بھی ان کی چھپی پراپرٹیز ہیں۔40سے 45ارب کے 16 کیسز ہیں جن کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ یہ وہ خاندان ہے جس نے ملک کو 30سال لوٹا ہے۔ ان کے خلاف16ارب روپے کے ایف آئی اے میں کیسز ہیں۔ انہوں نے اپنے نوکروں کے ناموں پر پیسہ لیا۔ مقصود چپڑاسی کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک بھیجا۔ انہوں نے اس کیس کے افسران کے تبادلے کردئیے گئے ہیں۔پراسیکیوٹر کو عدالت جانے سے منع کردیا۔ 

فرح خان سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ فرح خان پر جو کیس ڈالا ہے پہلے یہ کسی کو دکھائیں کہ یہ کیس ،فرح کوئی عوامی عہدے دار نہیں تھی جس پر یہ کیس بنتا ہے۔ یہ دراصل فرح خان پر کیس کرکے مجھے پریشر میں لانا چاہتا ہیں۔ یہ لوگ فرح خان کے ساتھ ایسے ہی کیسز بنا رہے ہیں جیسے انہوں نے سابق اہلیہ جمائما کے خلاف مجھ سے انتقام لینے کیلئے جھوٹے ٹائلز کے کیسز بنائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فرخ خان بے قصور ہیں،صفائی کا موقع ملنا چاہیے، فرخ خان کیخلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔ فرح کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملتی تھیں۔ 

معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ اب این آر او 2 سے تمام کرپشن کے کیسز ختم کریں گے، 2008اور2018 کے درمیان پاکستان کا قرضہ 4 گنا بڑھا۔ 60 سالوں میں 6 ہزار ارب قرضہ تھا، 10 سالوں میں 30 ہزار ارب پر چلا گیا۔ 2018 میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرون ملک خسارہ تھا۔ ہمارے 5 سالوں میں ان پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں کیا۔ آین ار او ٹو کر کے دوسرا ظلم کا کام شروع ہونے والا ہے۔ 

برطرف وزیراعظم نواز شریف کے مفرور بیٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے ن لیگ کے دور میں پاکستان سے فرار ہوئے۔ دونوں سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں۔ عمران خان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ پرہم نے کوئی مقدمہ نہیں بنایا،مقدمات پرانے تھے، اب دوبارہ حکومت میں آکر ن لیگ نے مقدمات ختم کرانے کیلئے کام شروع کردیا۔ 

شریف خاندان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہائیڈ پارک والی پراپرٹی پانامہ میں شامل نہیں، مریم نواز کو 8سال قید اور 2ملین پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا،وہ ضمانت پر ہیں، نواز شریف کو اس مقدمے میں سزا اور جرمانہ ہوچکا ہے، شریف خاندان کو مجبوری میں ان فلیٹس کو تسلیم کرنا پڑا۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خطرہ ہے ان مقدمات کا ریکارڈ غائب کردیا جائے گا، انہوں نے کیسز کا سارا ریکارڈ خود لے لیا ہے۔ شریف خاندان پر40 سے 45ارب کے 16 مقدمات ہیں۔ ایون فیلڈ کے سوا کوئی کیس انجام تک نہیں پہنچا۔ ان کی حکومت کا یہ حال ہے کہ انہوں نے اورنگزیب بٹ کو گجرات میں میونسپل کا چارج دیا گیا،لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کرکے مریم نواز نے 80کروڑ کی زمین خریدی۔ ۔والد وزیر اعظم ضمانت پر ہے بیٹا وزیر اعلیٰ وہ بھی ضمانت پر ہے۔

توشہ خانہ سے متعلق خبروں پر انہوں نے کہا کہ میرے توشہ خانہ کے کیس پر شور مچایا گیا۔ مجھے جو گاڑی ملی وہ آج بھی توشہ خانہ میں موجود ہے، ان کے دور میں 15فیصد دے کر توشہ خانہ سے چیزیں لے سکتے تھے، سابق صدر آصف زرداری نے 3گاڑیاں توشہ خانہ سے نکلوائیں، نواز شریف نے بھی 10 سال بعد ایک گاڑی کو قانونی کرایا۔ 

مسجد نبوی میں پیش آئے واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مدینہ میں ہم نے آوازیں نہیں لگوائیں،انہیں شرم آنی چاہیے، ہم سب شب دعا میں مشغول تھے، شب دعا ختم ہوئی تو ہمیں مدینہ میں ہونے والے واقعے کا علم ہوا، یہ یاد رکھیں کہ یہ کہیں بھی جائیں گے آوازیں لگیں گی، عوام ان کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔ 

عدلیہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا بھی ابھی امتحان ہے۔ عدالتیں آزاد ہیں،ہمارے دور میں کوئی ایک جھوٹا کیس دکھائیں۔ انہوں نے آتے ہی جھوٹے کیسز ڈالنے شروع کردئیے ہیں۔ اس واقعے کی ایف آئی آر کیسے رجسٹر ہوئی مجھے یہ بھی سمجھ نہیں آرہی۔

Advertisement
مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں،عاصم افتخار

مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں،عاصم افتخار

  • an hour ago
ہیٹ ویو الرٹ جاری، درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان،پی ڈی ایم اے

ہیٹ ویو الرٹ جاری، درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان،پی ڈی ایم اے

  • 10 minutes ago
ٹرمپ کا بڑا بل منظور، غیرقانونی امیگریشن نیٹ ورک چلانے والی بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندیاں عا  ئد

ٹرمپ کا بڑا بل منظور، غیرقانونی امیگریشن نیٹ ورک چلانے والی بھارتی ٹریول ایجنسیوں پر پابندیاں عا ئد

  • an hour ago
بلوچستان،سکیورٹی فورسزکی کارروائی،3   دہشتگرد ہلاک

بلوچستان،سکیورٹی فورسزکی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک

  • 13 hours ago
سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا

  • 30 minutes ago
پاکستان میں بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے تک رہے گا ، آئی ایم ایف

پاکستان میں بیرونی مالیاتی خلا 28-2027 تک 88 کھرب روپے تک رہے گا ، آئی ایم ایف

  • 17 hours ago
کم عمری کی شادی پرپابندی کابل واپس نہ ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ،فضل الرحمان

کم عمری کی شادی پرپابندی کابل واپس نہ ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے ،فضل الرحمان

  • 12 hours ago
نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، گاڑیاں اور جائیداد خریدنے پر پابندی لگائے جانے کا امکان

نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ، گاڑیاں اور جائیداد خریدنے پر پابندی لگائے جانے کا امکان

  • 16 hours ago
پاکستانی قوم اپنی فوج کیساتھ بنیان مرصوص بن کر کھڑی ہے ،وزیراعظم

پاکستانی قوم اپنی فوج کیساتھ بنیان مرصوص بن کر کھڑی ہے ،وزیراعظم

  • 12 hours ago
پی ایس ایل10،اسلام آباد یونائیٹڈکی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل10،اسلام آباد یونائیٹڈکی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری

  • 15 hours ago
پاکستان اور چین خطے میں دیر پا  امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان اور چین خطے میں دیر پا امن و استحکام کیلئے کوشاں ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 35 minutes ago
ایم کیو ایم نےاپنے  تحفظات وفاقی وزرا کے سامنے پیش کر دیے

ایم کیو ایم نےاپنے تحفظات وفاقی وزرا کے سامنے پیش کر دیے

  • 17 hours ago
Advertisement