Advertisement
پاکستان

میری جان کو خطرہ ہے، 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں:شیخ رشید

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے قتل کی سازش میں نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سمیت7 افراد کے خلاف تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کروا دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 2nd 2022, 12:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
میری جان کو خطرہ ہے، 7 لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں:شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے قتل کی سازش میں 7 افراد کے خلاف  تھانہ کوہسار میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے بتایا کہ انہوں نے 7 لوگوں کے خلاف  درخواست دی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، حسین نواز، معین نواز، سلمان شہباز کو شامل تفتیش کیا جائے۔

شیخ رشید نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ رانا ثناء اللہ بدنام زمانہ قاتل، منشیات کیس اور ماڈل ٹاؤن کیس کا مرتکب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو پٹہ ڈالا جائے یہ ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے، اگر عمران خان اور مجھے گرفتار کیا گیا تو لوگ خود اسلام آباد آجائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، میری جان کو خطرہ ہے، میں نے پانچوں ایجنسیز کے سربراہوں کو خط لکھ دیا ہے۔

اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے لانگ مارچ سے قبل گرفتار کرنا چاہتی ہے، انہیں کہتا ہوں کہ مجھے گرفتار کرنے کا شوق پورا کرلیں، جیل تو میرے سسرال ہے۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 21 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • ایک گھنٹہ قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • ایک دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • ایک دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • ایک گھنٹہ قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement