اسلام آباد: ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔


میڈیا ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد میںجاری ہے جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہو رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں یکم مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات موجود نہیں ہیں، ملک کے زیادہ تر حصوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جس وجہ سے عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔
پشاور میں بھی رویت ہلال زونل کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں چاند دکھنے کا دورانیہ 37 منٹ ہے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موسم ابر الود ہونے کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو ہوگی۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- an hour ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- an hour ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago



