پشاور:ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبہ کے پی کے میں 2 مئی بروز سوموار کو عید منائی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے کل سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔
کے پی کے حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے، کل صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ شوال 1443 کا چاند ملک بھر میں کہیں بھی نظر نہیں آیا، عید الفطر 3 مئی 2022ء بروز منگل کو ہوگی جبکہ اس سال رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔
اس سے قبل صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا، تاہم خیبرپختونخوا میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ عبدالرؤف مدنی نے بتایا تھا کہ شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر اور پانی سمیت 4 اہم نکات پر گفتگو ہو گی،وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کی آئی ایم ایف سے آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پرمشاورت جاری
- 23 منٹ قبل
نیشنل گرڈ کمپنی اور لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قومی مشاورتی ورکشاپ 24 مئی کو ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

بھارت اب روایتی جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ،عطاتارڑ
- 2 گھنٹے قبل
جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان نہیں بھگتے گا : بلاول بھٹو
- 6 گھنٹے قبل

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کا اسلام آباد یونائیٹڈکوجیت کیلئے210رنزکاہدف
- ایک گھنٹہ قبل
چین اور پاکستان کاعلاقائی امن کی بحالی کیلئے مل کرکام کرنے پراتفاق
- ایک گھنٹہ قبل
بھارت اگر دوبارہ جارحیت کرے گا تومنہ توڑ جواب دیں گے ،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے 2 کوہ پیماؤں نےماؤنٹ ایورسٹ اور کنچن جنگا کو کامیابی سے سر کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

جینیوا، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر شر انگیزی پھیلا رہا ہے ، وزیر صحت مصطفیٰ کمال
- 5 گھنٹے قبل

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کےلیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل