Advertisement
پاکستان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 10th 2022, 4:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے بیشتر حصوں  میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ اسلام آباد میں شام یا رات میں گر دآلود ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے  جبکہ سکھر اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت  کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیراثررہیں گے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ملک کے مختلف  شہروں کادرجہ حرارت اسلام آباد 18  ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور25  ، کراچی 28، پشاور 20، کوئٹہ 14، گلگت 11،مری 15اور مظفرآباد میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

Advertisement
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 8 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 13 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 13 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 7 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
Advertisement