کولمبو: سری لنکا میں وزیراعظم مہندرا راج پکشے حکومت کی جانب سے معاشی بحران سے نمٹنے میں ناکامی پربڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے باعث مستعفی ہوگئے ہیں۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ، وزیراعظم مہندرا راج پکسا نے اپنا استعفی صدر گوتابایا راجا پکشے کو بھیج دیا ہے ۔
یہ اقدام کولمبو میں راجا پکسے کے حامیوں اورحکومت مخالف مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد ملک میں کرفیو کے نفاذ کے بعد سامنے آیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کل سے اب تک سری لنکا میں ملکی حکمراں اور مخالف گروپوں میں جاری پر تشدد مظاہروں میں اب تک حکمران جماعت کے ایک رکنِ پارلیمنٹ سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 190 زخمی ہو چکے ہیں اور حکام کی جانب سے ملک بھر میں عائد کرفیو میں بدھ تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ حالات قابو میں لائے جا سکیں۔
کرفیو اور ایمرجنسی کےباوجودحکومتی پالیسیوں سے نالاں مشتعل افراد نے حکمران راجا پکشے خاندان اور متعدد اراکین اسمبلی کے گھر جلا ڈالے ہیں ۔ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے افراتفری پھیل گئی ۔
واضح رہے کہ حکومت مخلاف مظاہرین صرف وزیر اعظم کے استعفی سے مطمئن نہیں اور انھوں نے مہندا راجا پکشے کے سرکاری گھر کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی ، اس وقت مہندا راجا پکشے اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔
خیال رہے کہ بحرالہند میں سوا دو کروڑ سے زیادہ آبادی والے اس ملک کو اپنی آزادی کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔ سری لنکا میں مہنگائی اور بجلی کی بندش کے خلاف گذشتہ مہینے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
سری لنکا ایک بڑے معاشی بحران سے دوچار ہے جو کہ جزوی طور پر غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔
سری لنکا کو بڑے پیمانے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ، ایندھن، ضروری اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب عوام کا حکومت کے خلاف غصہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
- 6 گھنٹے قبل
سانائے تاکائیچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی حمایت یافتہ گروپس تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، پراکسیز کا خاتمہ ضروری ہے ، آرمی چیف
- 2 منٹ قبل

اگر طالبان رجیم نے خوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، وزیر دفاع
- 7 گھنٹے قبل

نیپرانے کےالیکٹرک کے ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے کمی کر دی
- 3 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ سکسز 2025: پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، عباس آفریدی کپتان مقرر
- 4 منٹ قبل

حکومت سندھ نے کچے کے علاقوں کے ڈاکوؤں کیلئے سرینڈر پالیسی جاری کر دی
- 2 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 2 گھنٹے قبل

نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نےانتخابات کرانے کا شیڈول واپس لے لیا
- 2 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں اپوزیشن نےمحمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا
- 3 گھنٹے قبل