اس سے قبل گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی


برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےکہا ہےکہ جعلی حکومت غیر قانونی اقدام کر رہی ہے،وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وہ برطرفی کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے اپنے وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں،گورنر ہاؤس آنے یا نہ آنے کا فیصلہ وکلاء سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وہ میڈیا کو تمام معاملات سے بھی آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کےعہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور کابینہ ڈویژن نے ان کی برطرفی کا نوٹی فی کیشن بھی جار کر دیا ہے۔
گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہو گئی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر گورنر کو انکے عہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔ نئے گورنرکی تقرری تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے بعد سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے تو اب سیکیورٹی نہیں دی جا رہی،
اور انہیں گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، اسی لیے گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ گورنر ہاؤس کا مین گیٹ بیریر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی تھی

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل





