اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد فوری طور پر این سی او سی کی بحالی کا حکم دے دیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون کی نئی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسیز کا نوٹس۔
— Prime Minister's Office (@PMO_PK) May 10, 2022
فوری طور پر NCOC کو بحال کیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت
وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب۔
گزشتہ روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے پاکستان میں اومی کرون کے نئے سب ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی ۔ پاکستان میں ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے ، نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
قومی ادارہ صحت نے اومی کرون کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ہجوم والی جگہوں پرماسک پہنیں ، شہری اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
خیال رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
واضح رہےکہ این سی او سی ملک میں کورونا وبا پھیلنے کے بعد گزشتہ دور حکومت میں قائم کیا گیا تھا جس کی سربراہی اسد عمر کررہے تھے ، تاہم پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے پر اپریل میں ادارے کو وزارت صحت میں ضم کردیا تھا۔

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 6 hours ago

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 3 hours ago

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 4 hours ago

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 5 hours ago

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 6 hours ago

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 6 hours ago

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- an hour ago

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 6 hours ago

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 2 hours ago

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 4 hours ago

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 2 hours ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 4 hours ago