Advertisement
پاکستان

عدالت سے زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا : یاسین ملک

یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 25th 2022, 10:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالت سے زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا : یاسین ملک

بھارتی قید میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی عدالت نے موت کی سزا سنائی تو قبول کروں گا، زندگی کی بھیک نہیں مانگوں گا۔

حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں بھارتی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہو رہی ہے۔

بھارتی عدالت نے 19 مئی کو یاسین ملک پر دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں فرد جرم عائد کی تھی اور سزا سنانے کے لیے 25 مئی  کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ 
 
بھارتی میڈیا کے مطابق حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کچھ دیر میں نئی دلی کی عدالت میں سنایا جائے گا اور فیصلہ سنانے کے لیے یاسین ملک کو انتہائی سخت سکیورٹی میں نئی دلی کی عدالت میں پہنچا دیا گیا ہے۔

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہنا تھا گزشتہ کئی دہائیوں سے گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا رہا ہوں۔

یاسین ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی انٹیلی جنس کسی دہشتگرد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

حریت پسند کشمیری رہنما کا مزید کہنا تھا کسی پُرتشدد سرگرمی میں میرا ملوث ہونا ثابت ہو جائے تو موت کی سزا قبول کر لوں گا، میں سزاسے متعلق کوئی بھیک نہیں مانگوں گا، اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔

Advertisement
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 15 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 3 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 14 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 20 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
Advertisement