پاکستان
روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا
کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےمطابق امریکی ڈالر روپے کے مقابلے مزید تگڑا ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 51 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 201 روپے 41 پیسے سے بڑھ کر 201 روپے 92 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/vK3gFL0nvO pic.twitter.com/znO4zAW34Y
— SBP (@StateBank_Pak) May 25, 2022
پاکستان
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے مستعفی ہوگئے
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے ریاستی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے فلور ٹیسٹ کے حکم کے چند منٹ بعد مہاراشٹر اکے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ مہاراشٹرا قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔
اس سے قبل بدھ کی شام کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہاتھا کہ انہیں ان کے اپنے لوگوں نے دھوکا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کے وزیر اعلٰی ادھو ٹھاکرے کو 30 جون کو صبح 11 بجے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا۔
پاکستان
یکم جولائی بروز جمعہ ملک بھر کے تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند ہوں گے
یکم جولائی بروز جمعہ ملک بھر کے تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جولائی بروز جمعہ بینک تعطیل ہوگی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی کو تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند ہوں گے، تعطیل کے دوران بینکس اپنے اکاؤنٹس کلوز کر سکیں گے۔
پاکستان
عدالتی فیصلوں کیخلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں:مولانافضل الرحمان
اسلام آباد:جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں،امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔
جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل بینک کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب
-
پاکستان 2 دن پہلے
مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
یکم جولائی سے پیٹرول مہنگا ہوگا:مفتاح اسماعیل
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
جج نے اینکر بیوی کو قتل کرکے چہرہ تیزاب سے جلادیا
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
5000 مسافروں والا فلائنگ ہوٹل جو کبھی بھی زمین پر نہیں اترے گا
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا ہے:شیخ رشید
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہو گیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ایکواڈورمیں شدیدعوامی احتجاج کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی