Advertisement
پاکستان

روس کا مشرقی یوکرین کے مرکزی قصبے پر قبضہ

روسی صدر پیوٹن نے برلن اور پیرس کو اس بات سے بھی  خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 30th 2022, 3:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس کا مشرقی یوکرین کے مرکزی قصبے پر قبضہ

روس نے مشرقی یوکرین کے ایک اہم اسٹریٹیجک قصبے پر قبضہ کر لیا ہے۔

یوکرینی حکومت کی جانب سے بھی اس خطے میں روسی پیش قدمی کا اعتراف کیا  گیا ہے۔ لیمن نامی قصبے پر قبضے سے روسی فوجیوں کو ڈونباس خطے کے مشرق اور جنوب مغرب میں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

برطانوی انٹیلجنس کے مطابق روس کے حالیہ حملے کسی نئے محاذ کی تیاری ہو سکتے ہیں۔ برطانوی انٹیلجنس  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  روس کا مقصد لوہانسک اور ڈونیسک خطے پر مکمل قبضہ کر کے وہاں  روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانا ہو سکتا ہے۔

روسی صدر نے جرمنی اور فرانسیسی سربراہان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کیف کے ساتھ مذاکراتی عمل کا دوبارہ آغاز کر سکتے ہیں۔

تاہم روسی صدر پیوٹن نے برلن اور پیرس کو اس بات سے بھی  خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحے کی فراہمی صورتحال کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونباس کے خطے میں یوکرین سے علیحدگی کی  تحریک چل رہی ہے اور یوکرین پر حملے سے پہلے روس نے اس خطے کی دو ریاستوں کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا تھا۔

Advertisement
متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان

  • ایک دن قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

  • 18 گھنٹے قبل
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • ایک دن قبل
پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد  کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

  • ایک دن قبل
اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ایک اور اہم سہولت کار گرفتار

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ایک اور اہم سہولت کار گرفتار

  • 7 منٹ قبل
جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج شمس محمود مرزا بھی مستعفی

جسٹس منصور اور اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج شمس محمود مرزا بھی مستعفی

  • 13 منٹ قبل
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت

  • ایک دن قبل
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو  بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
مسٹر بیسٹ کا  سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح

  • ایک دن قبل
اسلام آباد  کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی  دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار

  • ایک دن قبل
دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
Advertisement