نیویارک : امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا (Tulsa) کے ہسپتال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔


امریکی میڈیا کے مطابق سینٹ فرانسس ہسپتال میں ہونیوالے حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خودکشی کرلی ۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبیعت بہتر بتائی جارہی ہے۔
تلسا کے ڈپٹی پولیس چیف ایرک ڈالگلیش نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سے متعلق فون کال موصول ہونے کے تین منٹ بعد ہی پولیس سینٹ فرانسس ہسپتال پہنچ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اسپتال میں داخل ہوتے ہی رائفل اور پستول سے فائرنگ کی، حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ، ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے ۔
امریکی صدر جو بائیڈن کو بھی اس حوالے سے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 19بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل
بھارتی گلوکارقتل
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 4 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 دن قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- ایک دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- ایک دن قبل

