Advertisement
پاکستان

کابینہ اراکین ، سرکاری افسران کے پٹرول، بجلی اور گیس کوٹے میں کٹوتی کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد شروع کردیا، وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد پر کٹوتی کی تجویز پیش کردی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 4th 2022, 6:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کابینہ اراکین ،  سرکاری افسران کے پٹرول، بجلی اور گیس   کوٹے میں کٹوتی کی تجویز

حکومتی ذرائع  کے مطابق تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے میں 30 سے 40 فیصد کمی ہوگی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اراکین اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل کے کوٹے پر بھی کٹ لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز زیر غور ہے، وزارتوں کے افسران کے لئے نئی گاڑیاں لینے کے معاملے پر بھی پابندی سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت  نے تمام وزرا کا پیٹرول کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کیاہے ، اس حوالے سے مسلم  لیگ ن کے رہنماعطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صوبائی وزیرعطا تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں وزیروں پرسرکاری پیسے سے پیٹرول کےاستعمال پرپابندی لگادی گئی ہے ۔ کوئی بھی وزیر سرکاری پیٹرول نہیں لے گا ۔  تمام وزرا ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے۔ سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پرپیٹرول ڈلوائیں گے۔

Advertisement
قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے

قومی ٹیم ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے دبئی پہنچ گئی، سلمان آغا قیادت کریں گے

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

پاکستان کی بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کاخیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ اضلاع کا دورہ

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق

پاکستان، چین اور افغانستان کا ڈائیلاگ: دہشتگردی کے خلاف تعاون، سی پیک کی توسیع پر اتفاق

  • 5 گھنٹے قبل
اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی  طلب

اسرائیل کا غزہ سٹی پر قبضے کا اعلان، 60 ہزار ریزرو فوجی طلب

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

پنجاب کا خیبرپختونخوا اور کراچی سے اظہار یکجہتی، ہر ممکن تعاون کی پیشکش

  • 5 گھنٹے قبل
کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم

کراچی میں بارش سے ہلاکتیں 17 تک جا پہنچیں، نظامِ زندگی بدستور درہم برہم

  • 5 گھنٹے قبل
تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

تین ملکی مذاکرات: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

  • 8 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق

کراچی میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، نظامِ زندگی مفلوج، 8 افراد جاں بحق

  • 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ

فیلڈ مارشل کی کامیاب ڈپلومیسی کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، واشنگٹن پوسٹ

  • 10 گھنٹے قبل
بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ

بارش رکے گی تو پانی نکال دیں گے، مراد علی شاہ

  • 8 گھنٹے قبل
کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے

کراچی میں دوبارہ موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement