سوچا تھاجب وقت آئے گا تو جو میرٹ پر ہوگا اسے آرمی چیف بنادوں گا : عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف رکھوانا چاہتا تھا، جبکہ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ نومبر میں آرمی چیف کس کو بنانا ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سوچا تھا، جب وقت آئے گا تو جو میرٹ پر ہوگا اسے آرمی چیف بنادوں گا، میں نے کبھی میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی، میں نے کبھی بھی میرٹ سے ہٹ کر فیصلہ نہیں کیا، کبھی اپنے کسی دوست رشتہ دار کو میرٹ سے ہٹ کر نہیں لگایا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کا تو قتل عام ہو رہا ہے، ان لوگوں نے سب اداروں پر اپنے لوگ بٹھا دیے ہیں، نواز شریف تو اپنی پسند کا آرمی چیف لایا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے کبھی شک نہ تھا کہ جب اقتدار میں آؤں گا تو یہ اکھٹے ہوجائیں گے، ان کو ڈر فوج سے، آئی ایس آئی سے ہوتا ہے، ان کو پتہ ہوتا ہے کہ ان کی چوری پکڑی جائے گی، عمران خان کو اپنی چوری نہیں بچانی، اپنا کوئی آرمی چیف نہیں لانا، ان لوگوں کے ذہن میں خوف آگیا تھا کہ میں جنرل فیض کو لانا چاہتا ہوں، ان کو خوف تھا کہ ایسا ہوا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 26 سال پہلے کہا کہ زرداری اور نوازشریف دونوں چور ہیں، زرداری اور نواز شریف ہمیشہ ایک دوسرے کے بارے میں سچ کہتے تھے۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک گھنٹہ قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل





