عملی طور پر ان کی رجیم چینج خواہش پوری نہیں ہوئی اور پاکستان میں اس وقت حل صرف عوام کی طرف جانا ہے


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ عوام سے نہیں آئے اور ان کے پاس آخری چند ہفتے ہیں پھر فیصلہ عوام ہی کرے گی۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا بھارت کے ساتھ اکنامک تعلقات بنانے چاہئیں اور وفاقی وزیر خرم دستگیر اپنی کانفرنس میں سب مان چکے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ہمارے خلاف ہوگئیں اور پھر 22 اہم اراکین اسمبلی بھی خلاف ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے بعد عدم اعتماد تحریک آئی اور اسپیکر نے رولنگ دے دی۔ الیکشن کی بات ہوئی، ہم خوش ہوئے اور عمران خان کو مبارک دی لیکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے تیار نہیں اور اس دوران بہت کچھ ہوا۔
فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے دروازے کا لاک کھولا تو پتہ چلا چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری بیٹھے تھے۔ پاکستان میں پہلے سیاسی اور پھر معاشی بحران پیدا کیا گیا، جو سری لنکا کے برعکس تھا۔
انہوں نے کہا کہ عملی طور پر ان کی رجیم چینج خواہش پوری نہیں ہوئی اور پاکستان میں اس وقت حل صرف عوام کی طرف جانا ہے۔ یہ ڈرتے ہیں کیونکہ یہ عوام سے آئے نہیں اور آخری چند ہفتے ہیں پھر فیصلہ عوام ہی کرے گی۔
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 7 hours ago

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 8 hours ago

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 10 hours ago

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 7 hours ago

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 6 hours ago

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 8 hours ago

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 8 hours ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 8 hours ago

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 7 hours ago

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 4 hours ago

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 8 hours ago

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 7 hours ago