اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 7 سے مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر کی کامیابی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
ان نتائج کے بعد وزیراعلی ٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کا ایک ووٹ اور بڑھ گیا ہے اب راجہ صغیر بھی وزارت اعلی پنجاب کے انتخاب میں حصہ لے سکیں گے ۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوارشبیراعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو گزشتہ روز مسترد کردیا تھا ۔ حلقے میں دوبارہ گنتی کے حوالے سے ریٹرننگ افسرکے حتمی نتائج علی الصبح الیکشن کمیشن کوموصول ہوگئے۔
پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی جس کے بعد آر او نے پی پی 7 کے نتائج جاری کر دیے۔
آر او نے پی پی 7 کے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال رات ڈھائی بجے مکمل کر کے نتائج جاری کیے۔
ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد ن لیگ کے راجہ صغیر کے ووٹوں میں 12 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔ راجہ صغیر کے 6 ووٹ بڑھنے کے بعد ووٹ 68 ہزار 918 ہوگئے ہیں ۔
اس سے پہلے ان کے ووٹ 68 ہزار 906 تھے، شبیراعوان کے ووٹ 68 ہزار 857 تھے، اب ان کے ووٹوں کی تعداد 68 ہزار 863 ہے۔
راجہ صغیر کے نوٹی فکشن کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 179 ہو گئی۔ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال میں پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا۔
آزاد امیدوار راجہ وسیم احمد کے ووٹوں میں 8 ووٹوں اور نزاکت حسین کے ووٹوں میں 5 ووٹوں کا اضافہ ہواہے ۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 6 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 11 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 10 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 11 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 10 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 7 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago







